إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب جواز لبس الذهب والحرير للنساء وما جاء في التسمية على الخياطة باب: عورتوں کے لیے سونا اور ریشم پہننے کا جواز، اور سلائی کے وقت بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4018
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا عَبَّادٌ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، أَبَنَا ابْنُ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، أَخْبَرَتْنِي أُنَيْسَةُ بِنْتُ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ أَبِيهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ حِلٌّ لِإِنَاثِ أُمَّتِي حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِهَا".ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال اور ان کے مردوں پر حرام ہیں۔“