إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب جواز لبس الذهب والحرير للنساء وما جاء في التسمية على الخياطة باب: عورتوں کے لیے سونا اور ریشم پہننے کا جواز، اور سلائی کے وقت بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4017
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ، أَخْبَرَتْنِي أُمُّ الْمُغِيرَةِ مَوْلَاةُ الْأَنْصَارِ قَالَتْ: "سَأَلْتُ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنِ الْحَرِيرِ تَلْبَسُهُ النِّسَاءُ، فَقَالَتْ: كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُكْسَى [ثِيَابًا] يُقَالُ لَهَا: السِّيَرَاءُ فِيهَا حَرِيرٌ".ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انصار کی آزاد کردہ لونڈی ام مغیرہ نے ان سے خواتین کے ریشم پہننے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہمیں رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں ایسے کپڑے پہنائے جاتے تھے جنہیں 'سیراء' کہا جاتا تھا اور ان میں ریشم (کی آمیزش) ہوتی تھی“۔