إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الرقى والتمائم— دم اور تعویذات کا بیان۔
باب في الرقية من الحية والعقرب باب: سانپ اور بچھو (کے ڈسنے) پر دم کرنے کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا ( ...) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: "بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ سَجَدَ فَلَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ فِي أُصْبُعِهِ فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْعَقْرَبَ، مَا تَدَعُ نَبِيًّا وَلَا غَيْرَهُ. ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَمِلْحٌ فَجَعَلَ يَضَعُ مَوْضِعَ اللَّدْغَةِ فِي الْمَاءِ وَالْمِلْحِ وَيَقْرَأُ: (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ حَتَّى سَكَنَتْ".
كَذَا عَزَاهُ ابْنُ قَيِّمِ الْجُوزِيَّةِ لِمُسْنَدِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَلَمْ أَرَهُ فِيهِ.سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نماز ادا فرما رہے تھے کہ سجدے کے دوران آپ ﷺ کی انگلی مبارک پر ایک بچھو نے ڈنگ مار دیا، رسول اللہ ﷺ نے نماز سے فراغت کے بعد ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے، یہ نہ کسی نبی کو چھوڑتا ہے اور نہ ہی کسی اور کو“، پھر رسول اللہ ﷺ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی اور نمک تھا، آپ ﷺ ڈنگ والی جگہ کو اس پانی اور نمک میں رکھتے جاتے اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ اور معوذتین کی تلاوت فرماتے رہے یہاں تک کہ تکلیف کو سکون مل گیا۔“ علامہ ابن قیم الجوزیہ نے اس روایت کی نسبت مسند ابی بکر بن ابی شیبہ کی طرف کی ہے، مگر مجھے یہ اس میں نہیں ملی۔