إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب في الإيمان والإسلام باب: ایمان اور اسلام کا بیان۔
حدیث نمبر: 38
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ، عَنِ الْمُطَّلِبِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ عَمِلَ حَسَنَةً فَسَرَّتْهُ، وَعَمِلَ سَيِّئَةً فَسَاءَتْهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کوئی نیکی کی اور اس (نیکی) نے اسے خوش کر دیا، اور کوئی برائی کی اور اس (برائی) نے اسے غمگین کر دیا، تو وہ مومن ہے۔“
میں کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی سند سے روایت کیا ہے۔
اس سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔