إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب النهي عن نبيذ الجر باب: مٹکے کی نبیذ کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 3762
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ مُوسَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: "تَحَيَّنْتُ فِطْرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِنَبِيذِ جَرٍّ، فَلَمَّا أَدْنَاهُ إِلَى فِيهِ فَإِذَا هُوَ يَنِشُّ، فَقَالَ: اضْرِبْ بِهَذَا الْحَائِطَ؛ فَإِنَّ هَذَا شَرَابُ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِتَدْلِيسِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ. ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے افطار کے وقت کا انتظار کیا اور آپ ﷺ کی خدمت میں مٹی کے مٹکے میں تیار کردہ نبیذ پیش کی، پس جب آپ ﷺ نے اسے اپنے دہن مبارک کے قریب کیا تو وہ جوش مار رہی تھی (یعنی اس میں خمیر پیدا ہو کر تیزی آ چکی تھی)، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے اس دیوار پر دے مارو؛ کیونکہ یہ اس شخص کا مشروب ہے جو اللہ تعالیٰ اور روزِ قیامت پر ایمان نہیں رکھتا۔““ یہ سند ولید بن مسلم کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔