إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب النهي عن نبيذ الجر باب: مٹکے کی نبیذ کی ممانعت۔
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، سَمِعْتُ أَبَا الْحَكَمِ السُّلَمِيَّ يَقُولُ: "سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ النَّبِيذِ، فَحَدَّثَ عَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ (شُعْبَةَ) حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، سَمِعْتُ أَبَا الْحَكَمِ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْجَرِّ".......
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ. سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”سبز مٹکوں، کدو کے بنے ہوئے برتنوں اور روغنِ قیر (کولتار) لگے ہوئے برتنوں (میں نبیذ بنانے) سے منع فرمایا ہے۔“ اس روایت کی دوسری سند کے مطابق ابو الحکم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مٹکے میں بنائی گئی نبیذ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے ”کدو کے برتن اور مٹکے کے استعمال سے منع فرمایا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی اپنی ایک حدیث سے اس کا شاہد (تائیدی روایت) بھی موجود ہے۔