❮
❯
حدیث نمبر: 3721
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا الْمُعْتَمِرُ، ثَنَا أَبِي ، سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: كُنْتُ قَائِمًا عَلَى الْحَيِّ أَسْقِيهِمْ عَلَى عُمُومَتِي وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ سِنًّا مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ. قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ. فَقَالُوا: اكْفَأْهَا يَا أَنَسُ. فَكَفَأْنَاهَا، فَقَالَ لِأَنَسٍ: فَمَا كَانَ شَرَابُهُمْ؟ قَالَ: رُطَبٌ وَبُسْرٌ. قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسٍ - وَأَنَسٌ شَاهِدٌ - وَكَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ فَلَمْ يُنْكِرْ ذَاكَ أَنَسٌ.
قَالَ: وَحَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: كَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.......
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں: ”میں اپنی قوم کے لوگوں کے پاس کھڑا انہیں شراب پلا رہا تھا جن میں میرے چچا بھی شامل تھے اور میں ان سب میں عمر میں سب سے چھوٹا تھا، اور وہ کچی کھجوروں سے تیار کردہ شراب (فضیخ) تھی، اسی اثنا میں ایک شخص آیا اور اس نے بتایا کہ بلاشبہ اب شراب حرام کر دی گئی ہے، تو ان سب نے کہا: اے انس! اسے بہا دو، چنانچہ میں نے اسے بہا دیا“، راوی کہتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ اس وقت ان کی شراب کیا تھی؟ انہوں نے جواب دیا: ”وہ تازہ اور گدرائی ہوئی کھجوروں (کے رس) سے تیار کی گئی تھی“، ابوبکر بن انس نے بیان کیا جبکہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ خود وہاں موجود تھے کہ: ”ان دنوں یہی ان کی شراب ہوا کرتی تھی“ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کیا، راوی کہتے ہیں کہ مجھے میرے بعض ساتھیوں نے بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”اس زمانے میں یہی ان کی شراب تھی“، یہ اسناد صحیح ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأشربة / حدیث: 3721
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «هذا إسناد صحيح»