❮
❯
حدیث نمبر: 3681
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا بِشْرٌ ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ حَيَّةَ بِنْتِ أَبِي حَيَّةَ قَالَتْ : "دَخَلَ عَلَيَّ رَجُلٌ بِالظَّهِيرَةِ، قُلْتُ: مَا حَاجَتُكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ؟ قَالَ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي فِي بِغَاءِ إِبِلٍ لَنَا فَانْطَلَقَ صَاحِبِي يَبْتَغِي وَدَخَلْتُ فِي الظِّلِّ أَسْتَظِلُّ وَأَشْرَبُ مِنَ الشَّرَابِ قَالَتْ: فَقُمْتُ إِلَى لُبَيْنَةٍ حَامِضَةٍ - وَرُبَّمَا قَالَتْ: فَقُمْتُ إِلَى ضَيْحَةٍ حَامِضَةٍ - فَسَقَيْتُهُ مِنْهَا وَتَوَسَّمْتُهُ، وَقُلْتُ: عَبْدَ اللَّهِ، مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَتْ: قُلْتُ: أَبُو بَكْرٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ الَّذِي سَمِعْتُ بِهِ؟ قَالَتْ: قَالَ: نَعَمْ. فَذَكَرْتُ غَزْوَنَا خُثَيْمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَغَزْوَ بَعْضِنَا بَعْضًا وَمَا جَاءَ اللَّهُ - تَعَالَى - مِنَ الْأُلْفَةِ وَإِطْنَابِ الْفَسَاطِيطِ هَكَذَا - وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. قَالَتْ: قُلْتُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، حَتَّى مَتَى (أَمِنَ) النَّاسُ هَذَا؟ قَالَتْ: مَا اسْتَقَامَتِ الْأَئِمَّةُ. قَالَ: قُلْتُ: وَمَا الْأَئِمَّةُ؟ قَالَ: أَلَمْ تَرَيْ، إِلَى السَّيِّدِ يَكُونُ فِي (الْحِوَاءِ) يَتَّبِعُونَهُ وَيُطِيعُونَهُ فَهُمْ أُولَئِكَ مَا اسْتَقَامُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ... فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

حیہ بنت ابی حیہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”ایک شخص دوپہر کے وقت میرے پاس آئے، میں نے پوچھا: اے اللہ کے بندے! آپ کی کیا حاجت ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں اور میرا ایک ساتھی اپنے اونٹوں کی تلاش میں نکلے تھے، میرا ساتھی انہیں ڈھونڈنے چلا گیا جبکہ میں سائے کی طلب میں یہاں آ گیا تاکہ کچھ دیر سستانے کے ساتھ ساتھ کچھ پی بھی لوں۔“ وہ کہتی ہیں کہ ”میں اٹھی اور کھٹا سا تھوڑا دودھ -یا شاید انہوں نے لسی کا لفظ استعمال کیا- ان کی خدمت میں پیش کیا اور انہیں بغور دیکھتے ہوئے پوچھا: اے اللہ کے بندے! آپ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں ابوبکر ہوں۔“ میں نے پوچھا: کیا آپ رسول اللہ ﷺ کے وہی صحابی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں جن کا تذکرہ میں نے سن رکھا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ پھر انہوں نے دورِ جاہلیت میں قبیلہ خثعم کے ساتھ ہماری باہمی جنگوں اور پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسلام کی بدولت عطا کردہ الفت و یگانگت کا تذکرہ کیا اور خیموں کی طنابوں کی طرح مضبوط اتحاد کی مثال دیتے ہوئے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کیں۔“ وہ کہتی ہیں کہ میں نے دریافت کیا: اے اللہ کے بندے! لوگ اس امن و سلامتی کی حالت پر کب تک قائم رہیں گے؟ انہوں نے فرمایا: ”جب تک ان کے حکمران درست رہیں۔“ میں نے پوچھا: حکمرانوں سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے قبائل کے ان سرداروں کو نہیں دیکھا جن کی لوگ پیروی اور اطاعت کرتے ہیں؟ یہی وہ لوگ ہیں، جب تک یہ راہِ راست پر رہیں گے عوام بھی ٹھیک رہے گی۔““ اس روایت کو امام احمد بن منیع نے بھی اسماعیل بن علیہ عن ابن عون کی سند سے بیان کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأشربة / حدیث: 3681
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف على أبي بكر؛ إسناده صحيح
تخریج حدیث «المطالب المحققة (٢١٢٨): إسناد أثر مسدد وابن منيع قوي رجاله كلهم ثقات، وجوده ابن كثير»