إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب من حلب ناقة أو شاة لا يجهدها باب: جو اونٹنی یا بکری کا دودھ دوہے تو اسے نچوڑ نہ ڈالے۔
حدیث نمبر: 3669
قَالَ: وَثَنَا عَمْرٌو ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَسْمُولِيُّ الْمَخْزُومِيُّ الْمَكِّيُّ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُخَوَّلٍ الْبَهْزِيُّ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: "قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْإِبِلُ تَمُرُّ بِنَا وَنَحْنُ مُسْغِبُونَ وَهِيَ حُفَّلٌ؟ قَالَ: احْلِبْ وَاشْرَبْ وَمُرْ، وَدَعْ دَوَاعِيَ اللَّبَنِ ".ترجمہ
سیدنا مخول البہزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! (صحرا میں) اونٹ ہمارے پاس سے گزرتے ہیں اور ہم سخت بھوک کی حالت میں ہوتے ہیں جبکہ وہ (اونٹنیاں) دودھ سے بھرے تھنوں والی ہوتی ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم دودھ دوہ لیا کرو، پی لیا کرو اور آگے بڑھ جایا کرو، لیکن (تھنوں میں) کچھ دودھ باقی چھوڑ دیا کرو جو مزید دودھ اترنے کا سبب بنے۔“