إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب من حلب ناقة أو شاة لا يجهدها باب: جو اونٹنی یا بکری کا دودھ دوہے تو اسے نچوڑ نہ ڈالے۔
حدیث نمبر: 3668
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، أَخْبَرَنِي عَنْبَسَةُ ، عَنِ الْحُصَيْبِ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "تَعَلَّلُوا بِالشَّاةِ، فَإِنَّمَا هِيَ سُقْيَا اللَّهِ، وَإِذَا حَلَبْتُمُوهَا فَلَا تُجْهِدُوهَا، وَدَعُوا دَاعِيَ اللَّبَنِ ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بکریوں کے ذریعے اپنی حاجت روائی کیا کرو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ سیرابی کا ذریعہ ہیں، اور جب تم ان کا دودھ دوہو تو (تھنوں کو بالکل خشک کر کے) انہیں مشقت میں نہ ڈالو، بلکہ دودھ کی کچھ مقدار تھنوں میں ہی باقی رہنے دیا کرو۔“