إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب المضطر باب: مضطر (مجبور) کا بیان۔
حدیث نمبر: 3651
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ دَخَلَ حَائِطًا فَلْيَأْكُلْ مِنْهُ وَلَا يَتَّخِذْ (خُبْنَةً) ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی باغ میں داخل ہو تو وہ اس میں سے (حسبِ ضرورت پھل وغیرہ) کھا لے، لیکن (کپڑے کے پلو یا جھولی میں بھر کر) ساتھ لے جانے کے لیے کچھ جمع نہ کرے۔“