إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب ما جاء في أكل الجبن وقطعه بالسكين باب: پنیر کھانے اور اسے چھری سے کاٹنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجُبْنَةٍ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ هَذَا طَعَامٌ تَصْنَعُهُ الْمَجُوسُ. قَالَ: فَقَالَ: اذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ وَكُلُوا".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى (خَتٌّ)، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبْنَةٍ مِنْ جُبْنِ تَبُوكَ، فَدَعَا بِالسِّكِّينِ، فَسَمَّى وَقَطَعَ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ مُوسَى خَتٍّ ... فَذَكَرَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ مَا رَوَاهُ مُسَدَّدٌ. سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس غزوہ تبوک کے دوران پنیر لایا گیا تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ ”یہ وہ کھانا ہے جسے مجوسی تیار کرتے ہیں“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «اذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ وَكُلُوا» ”تم اس پر اللہ کا نام ذکر کرو اور اسے کھاؤ۔“ امام ابن حبان نے بھی اپنی صحیح میں اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں تبوک کا بنا ہوا کچھ پنیر لایا گیا، تو آپ ﷺ نے چھری طلب فرمائی، پھر «سَمَّى» ”اللہ کا نام لیا“ اور اسے کاٹا۔“ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اس حدیث کو امام ابو داؤد نے بھی اپنی سنن میں یحییٰ بن موسیٰ خت کے طریق سے روایت کیا ہے اور اسے ذکر کیا ہے، تاہم انہوں نے وہ تفصیلی واقعہ ذکر نہیں کیا جو امام مسدد نے اپنی روایت میں بیان کیا ہے۔