❮
❯
حدیث نمبر: 3606
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدٌ ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي فَائِدٌ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ ، أَنَّ جَدَّتَهُ سَلْمَى، أَخْبَرَتْهُ قَالَتْ: "دَخَلَ عَلَيَّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ فَقَالُوا: اصْنَعِي لَنَا طَعَامًا مِمَّا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ أَكْلَهُ. قَالَتْ لِلْحَسَنِ: يَا بُنَيَّ، إِنَّا لَا نَشْتَهِيهِ الْيَوْمَ. فَأَخَذَتْ شَعِيرًا فَطَحَنَتْهُ وَنَسَفَتْهُ وَجَعَلَتْ مِنْهُ خُبْزًا وَجَعَلَتْ أَدَمَهُ الزَّيْتَ وَنَثَرَتْ عَلَيْهِ فُلْفُلًا، وَقَرَّبَتْهُ إِلَيْهِمْ وَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ هَذِهِ وَيُحْسِنُ أَكْلَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ.
ترجمہ

سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ ”سیدنا حسن بن علی، سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہم میرے پاس تشریف لائے اور کہنے لگے: ہمارے لیے وہ کھانا تیار کریں جو رسول اللہ ﷺ کو مرغوب تھا اور آپ ﷺ اسے رغبت سے کھایا کرتے تھے۔ انہوں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: اے میرے پیارے بیٹے! آج کل ہم اسے (بطورِ خاص) رغبت سے نہیں کھاتے۔ پھر انہوں نے کچھ جو لیے، انہیں پیس کر صاف کیا اور ان سے روٹی تیار کی، پھر اس کا سالن زیتون کے تیل کو بنایا اور اس پر کالی مرچ چھڑک دی، پھر وہ کھانا ان کے سامنے پیش کیا اور فرمایا: رسول اللہ ﷺ اسے پسند فرماتے تھے اور اسے رغبت کے ساتھ تناول فرماتے تھے۔“ اس حدیث کو امام طبرانی نے عمدہ (جید) سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأطعمة / حدیث: 3606
درجۂ حدیث محدثین: إسناده جيد
تخریج حدیث «رواه الطبراني بإسناد جيد»