إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب التسمية في أول الطعام وآخره باب: کھانے کے شروع اور آخر میں بسم اللہ پڑھنا۔
حدیث نمبر: 3578
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ امْرَأَةٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِوَطْبَةٍ، فَأَخَذَهَا أَعْرَابِيٌّ بِثِلَاثِ لُقَمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ. لَوَسِعَهُمْ، وَقَالَ: إِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمُ اسْمَ اللَّهِ عَلَى طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ إِذَا ذَكَرَ: بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ ".ترجمہ
ایک خاتون صحابیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں چمڑے کا ایک برتن (جس میں کھانا تھا) لایا گیا، جسے ایک دیہاتی نے محض تین لقموں میں ختم کر دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! اگر یہ شخص «بِسْمِ اللَّهِ» کہہ لیتا تو یہ طعام ان سب کے لیے کافی ہو جاتا۔“ نیز آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے کھانے پر اللہ کا نام لینا بھول جائے، تو اسے یاد آنے پر یہ کہنا چاہیے: «بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» ”اللہ کے نام کے ساتھ اس کے شروع میں اور اس کے آخر میں۔““