إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الديات وأسنان الإبل وتقومتها— دیتوں کا بیان، اور (دیت کے) اونٹوں کی عمروں اور ان کی قیمت لگانے کا ذکر۔
باب الرجل يموت في قصاص الجرح باب: وہ شخص جو زخم کا قصاص لیے جانے میں مر جائے۔
حدیث نمبر: 3432
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ " أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ فِي الَّذِي يُقْتَصُّ مِنْهُ ثُمَّ يَمُوتُ: يُحَطُّ عَنْهُ قَدْرُ جِرَاحَتِهِ، ثُمَّ يَكُونُ ضَامِنًا لِمَا بَقِيَ ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس شخص کے متعلق جس سے قصاص لیا جائے اور پھر وہ فوت ہو جائے، ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ ”اس (کی دیت) میں سے اس کے اس زخم کی مقدار منہا کر دی جائے گی (جس کا قصاص لیا گیا تھا)، پھر وہ (قصاص لینے والا) بقیہ کا ضامن ہوگا“۔