إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الديات وأسنان الإبل وتقومتها— دیتوں کا بیان، اور (دیت کے) اونٹوں کی عمروں اور ان کی قیمت لگانے کا ذکر۔
باب في قتل الخطأ ولكل خطأ أرش باب: قتلِ خطا کا بیان، اور ہر خطا کا تاوان (ارش) ہے۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: " أَخْطَأَ الْمُسْلِمُونَ بِأَبِي حُذَيْفَةَ يَوْمَ أُحُدٍ فَجَعَلَ يَقُولُ: أَبِي، أَبِي. فَلَمْ يَفْهَمُوا عَنْهُ حَتَّى قَتَلُوهُ فَقَالَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ. فَبَلَغَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزَادَهُ عِنْدَهُ خَيْرًا، وَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدَهُ ".
قَالَ: وَثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ قَالَ نَحْوَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوُدِيَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.[3397] امام زہری بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن مسلمانوں سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے والد کے معاملے میں چوک ہوگئی (اور وہ انہیں دشمن سمجھ بیٹھے)، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ مسلسل پکارتے رہے: ”میرے والد! میرے والد!“ مگر صحابہ ان کی بات سمجھ نہ سکے یہاں تک کہ انہیں شہید کر دیا، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے (ان کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے) کہا: «يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ» ”﴿اللہ تمہاری مغفرت فرمائے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے﴾“، جب رسول اللہ ﷺ تک یہ بات پہنچی تو اس صبرو ایثار نے آپ ﷺ کی نظرِ مبارک میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت کو مزید بڑھا دیا اور رسول اللہ ﷺ نے اپنے پاس سے ان کے والد کا خون بہا ادا فرمایا۔
[3398] عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بھی اسی طرح کی حدیث بیان کی، البتہ انہوں نے یہ الفاظ ذکر کیے کہ ”پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا تو اس کی دیت (خون بہا) ادا کر دی گئی۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔