إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الديات وأسنان الإبل وتقومتها— دیتوں کا بیان، اور (دیت کے) اونٹوں کی عمروں اور ان کی قیمت لگانے کا ذکر۔
باب عمد القتل بالحجر وغيره مما الأغلب أنه لا يعاش بمثله باب: پتھر وغیرہ ایسی چیز سے قتلِ عمد جس (کی ضرب) سے عموماً آدمی زندہ نہیں بچتا۔
حدیث نمبر: 3392
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ ابْنُ أَبِي عَلْقَمَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ أَشَارَ بِحَدِيدَةٍ إِلَى أَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يُرِيدُ قَتْلَهُ، فَقَدْ وَجَبَ دَمُهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کسی مسلمان کے قتل کے ارادے سے اس کی جانب لوہے کے کسی ہتھیار سے اشارہ کیا، تو اس کا خون مباح (رائگاں) ہو گیا۔“ اس روایت کی سند اپنے بعض راویوں کی جہالت کے سبب ضعیف ہے۔