إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الخلع والطلاق— خلع اور طلاق کا بیان۔
باب صرائح ألفاظ الطلاق وكنايته باب: طلاق کے صریح اور کنائی الفاظ کا بیان۔
حدیث نمبر: 3326
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " فِي الْحَرَامِ قَالَ: إِنْ كَانَ نَوَى طَلَاقًا فَهُوَ طَلَاقٌ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ نَوَى طَلَاقًا فَيَمِينٌ يُكَفِّرُهَا ".ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے (بیوی کو) خود پر حرام کر لینے کے بارے میں فرمایا: ”اگر اس نے طلاق کی نیت کی تھی تو وہ طلاق واقع ہو جائے گی، اور اگر اس نے طلاق کی نیت نہیں کی تھی تو یہ ایک قسم ہے جس کا وہ کفارہ ادا کرے۔“