❮
❯
حدیث نمبر: 3208
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: وَثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، ثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى النِّسَاءِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُنَّ يَا كَوَافِرَ الْمُنْعِمِينَ. قَالَ: فَقُلْنَ: نَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ نَكْفُرَ نِعْمَةَ اللَّهِ. قَالَ: تَقُولُ إِحْدَاكُنَّ إِذَا غَضِبَتْ عَلَى زَوْجِهَا: مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُجَالِدٍ وَالرَّاوِي عَنْهُ.
ترجمہ

سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ خواتین کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ”«السَّلَامُ عَلَيْكُنَّ يَا كَوَافِرَ الْمُنْعِمِينَ» ”تم پر سلامتی ہو اے احسان کرنے والوں کی ناشکری کرنے والیو!“۔“ ان خواتین نے عرض کیا: ”ہم اللہ کی پناہ مانگتی ہیں اس بات سے کہ ہم اللہ کی نعمت کی ناشکری کریں۔“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی خاتون جب اپنے شوہر سے ناراض ہوتی ہے تو (ناشکری کرتے ہوئے) کہہ دیتی ہے: ”میں نے تم سے کبھی کوئی خیر دیکھی ہی نہیں“۔“ اس حدیث کی سند ضعیف ہے کیونکہ مجالد بن سعید اور ان سے روایت کرنے والا راوی (خلیل بن زکریا) دونوں ضعیف ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النكاح / حدیث: 3208
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف مجالد والراوي عنه»