❮
❯
حدیث نمبر: 3195
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا الْمُنَتَجِعُ بْنُ مُصْعَبٍ بَصْرِيٌّ، حَدَّثَتْنِي رَبِيعَةُ، حَدَّثَتْنِي مَيَّةُ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ أَبِي عَسِيبٍ " أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جَرْشَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرٍ فَنَادَتْ: يَا عَائِشَةُ، أَعِينِينِي بِدَعْوَةٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُسَكِّنِينَنِي أَوْ تُطَيِّبِينَنِي بِهَا، وَأَنَّهُ قَالَ لَهَا: ضَعِي يَدَكِ الْيُمْنَى عَلَى فُؤَادِكِ فَامْسَحِيهِ، وَقُولِي: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ دَاوِنِي بِدَوَائِكَ، وَاشْفِنِي بِشِفَائِكَ، وَأَغْنِنِي بِغِنَاكَ وَبِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ، وَاحْذُرْ عَنِّي أَذَاكَ. قَالَتْ رَبِيعَةُ: فَدَعَوْتُ بِهِ فَوَجَدْتُهُ جَيِّدًا ".
قَالَ الْمُنْتَجِعُ بْنُ مُصْعَبٍ: وَأَظُنُّ رَبِيعَةَ قَالَتْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ الْمَرْأَةَ كَانَتْ غَيْرَى. هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٍ، لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ. وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ فِي بَابِ مَا تَدْعُو بِهِ الْمَرْأَةُ الْغَيْرَى.
ترجمہ

سیدہ میمونہ بنت ابی عسیب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مقامِ جُرش کی ایک خاتون اونٹ پر سوار ہو کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پکار کر کہا: اے عائشہ! رسول اللہ ﷺ کی بتائی ہوئی کسی ایسی دعا کے ذریعے میری مدد کیجیے جس سے مجھے سکون ملے یا اس کی برکت سے میری حالت بہتر ہو جائے، تو آپ ﷺ نے اس خاتون سے فرمایا: ”تم اپنا دایاں ہاتھ اپنے دل پر رکھ کر اسے ملو اور کہو: «بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ دَاوِنِي بِدَوَائِكَ، وَاشْفِنِي بِشِفَائِكَ، وَأَغْنِنِي بِغِنَاكَ وَبِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ، وَاحْذُرْ عَنِّي أَذَاكَ» ”اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! اپنی عطا کردہ دوا کے ذریعے میرا علاج فرما، اور اپنی شفا کے ذریعے مجھے شفا یاب کر، اور اپنی تونگری اور اپنے فضل کے ساتھ مجھے اپنے سوا دوسروں سے بے نیاز کر دے، اور اپنی (طرف سے آنے والی) تکلیف کو مجھ سے دور رکھ۔“ “ ربیعہ کہتی ہیں کہ میں نے یہ دعا پڑھی تو اسے نہایت موثر پایا۔ منتجع بن مصعب کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ ربیعہ نے اس حدیث میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ عورت غیرت (سوکن کی رقابت) میں مبتلا تھی۔ یہ سند بعض راویوں کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے، اور یہ روایت آگے کتاب الدعاء کے اس باب میں آئے گی جس میں غیرت میں مبتلا عورت کی دعا کا ذکر ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النكاح / حدیث: 3195
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف، لجهالة بعض رواته»