إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب عشرة النساء باب: عورتوں کے ساتھ حسنِ معاشرت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3185
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ أَبُو زَيْدٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَثْمَةَ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِهِ كُلَّ غَدَاةٍ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ، فَكَانَتْ مِنْهُنَّ امْرَأَةٌ عِنْدَهَا عَسَلٌ، فَكَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَيْهَا أَحْضَرَتْ لَهُ مِنْهُ شَيْئًا فَيَمْكُثُ عِنْدَهَا، وَإِنَّ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَجَدَتَا مِنْ ذَلِكَ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِمَا قَالَتَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ! قَالَ: فَتَرَكَ ذَلِكَ الْعَسَلَ ".ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”اللہ کے نبی ﷺ ہر صبح اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس تشریف لے جاتے اور انہیں سلام کرتے تھے، ان میں سے ایک زوجہ مطہرہ کے پاس شہد ہوتا تھا، چنانچہ جب آپ ﷺ ان کے ہاں تشریف لے جاتے تو وہ آپ ﷺ کی خدمت میں کچھ شہد پیش کرتیں اور آپ ﷺ ان کے پاس تھوڑی دیر قیام فرماتے، سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما کو یہ بات گراں گزری، پس جب آپ ﷺ ان دونوں کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمیں آپ سے مغافیر (ایک مخصوص بو والا گوند) کی بو آ رہی ہے!“ تو آپ ﷺ نے اس شہد کا استعمال ترک فرما دیا۔“