❮
❯
حدیث نمبر: 3151
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ " أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ كَانَ يُعْجِبُهُ ضَرْبُ الدُّفِّ عَنْدَ الْمِلَاكِ ". لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ ؛ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِمْ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ، وَسَيَأْتِي فِي الْبَابِ بَعْدَهُ.
ترجمہ

امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”وہ نکاح کی تقریب کے موقع پر دف بجانے کو پسند فرماتے تھے“، اس اثر کا ایک شاہد سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام ابوداؤد، امام نسائی اور امام ابن ماجہ نے اپنی کتبِ سنن میں روایت کیا ہے، نیز محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے جو کہ عنقریب اگلے باب میں آئے گی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النكاح / حدیث: 3151
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، مقطوع من فعل ابن سيرين؛ إسناده صحيح
تخریج حدیث «حماد بن زيد وهشام بن حسان ثقتان (من الحفظ).»