إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب في الصدق وتحريم الكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم وفيمن رد شيئا من أمره باب: سچائی، رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھنے کی حرمت، اور آپ ﷺ کے کسی حکم کو رد کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 312
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا ابْنُ هُبَيْرَةَ، سَمِعْتُ شَيْخًا مِنْ حِمْيَرَ يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ عَلَى مِصْرَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَيَتَبَوَّأْ مَضْجَعًا أَوْ بَيْتًا فِي جَهَنَّمَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا قیس بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ مصر کے (منصبِ امارت) پر فائز تھے تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کی، وہ جہنم میں اپنا بستر یا اپنا ٹھکانا (گھر) بنا لے۔“
یہ سند ضعیف ہے۔