إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب في الصدق وتحريم الكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم وفيمن رد شيئا من أمره باب: سچائی، رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھنے کی حرمت، اور آپ ﷺ کے کسی حکم کو رد کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 313
قَالَ: وَثَنَا أَبُو النَّضْرِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جس شخص نے میری طرف ایسی بات منسوب کی جو میں نے نہیں فرمائی، تو وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔“