إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب الترغيب في النكاح والحث عليه سيما بذات الدين الولود وما جاء في المرأة الحسناء العقيم والخفيف الحاذ باب: نکاح کی ترغیب اور اس پر ابھارنا، خصوصاً دین دار اور زیادہ بچے جننے والی عورت سے؛ اور خوبصورت بانجھ عورت اور کم عیال والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3074
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الشَّيْلَمَانِيُّ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ النِّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا شَابٍّ تَزَوَّجَ فِي حَدَاثَةِ سِنِّهِ، عَجَّ شَيْطَانُهُ: يَا وَيْلَهُ، يَا وَيْلَهُ، عَصَمَ مِنِّي دِينَهُ ".ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی نوجوان اپنی جوانی کے ابتدائی دور میں ہی نکاح کر لیتا ہے، تو اس کا شیطان (حسرت و یاس سے) چیخ اٹھتا ہے کہ: «يَا وَيْلَهُ، يَا وَيْلَهُ» ”ہائے میری بربادی! ہائے میری بربادی! اس نے اپنا دین مجھ سے محفوظ کر لیا۔“ “