❮
❯
حدیث نمبر: 305
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، ثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: " كُنَّا قُعُودًا مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَسَى أَنْ يَكُونَ قَالَ: سِتِّينَ رَجُلًا - فَيُحَدِّثُنَا الْحَدِيثَ، ثُمَّ يَدْخُلُ لِحَاجَتِهِ فَيُرَاجِعُهُ بَيْنَنَا هَذَا، ثُمَّ هَذَا فَيَقُومُ كَأَنَّمَا زُرِعَ فِي قُلُوبِنَا " .
قُلْتُ: يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ الرَّقَاشِيُّ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم نبی اللہ ﷺ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے، (راوی کا بیان ہے کہ) غالباً آپ رضی اللہ عنہ نے ساٹھ آدمیوں کی تعداد بتائی، تو آپ ﷺ ہمیں کوئی بات ارشاد فرماتے، پھر آپ ﷺ اپنی کسی ضرورت کے لیے تشریف لے جاتے تو ہم آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ اس کا اعادہ اور مذاکرہ کرتے، یہاں تک کہ جب ہم وہاں سے اٹھتے تو وہ بات ہمارے دلوں میں اس طرح راسخ ہو چکی ہوتی جیسے وہ وہیں بوئی گئی ہو۔“
میں کہتا ہوں کہ یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 305
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «قلت: يزيد بن أبان الرقاشي ضعيف»
«أخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 425»