❮
❯
حدیث نمبر: 304
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَثَلُ الَّذِي يَسْمَعُ الْحِكْمَةَ فَيُحَدِّثُ بِشَرِّ مَا سَمِعَ، مَثَلُ رَجُلٍ أَتَى رَاعِيًا فَقَالَ: يَا رَاعِي، أَجْزِرْنِي شَاةً مِنْ غَنَمِكَ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَخُذْ بِأُذُنِ خَيْرِهَا شَاةً، فَذَهَبَ فَأَخَذَ بِأُذُنِ كَلْبِ الْغَنَمِ " قُلْتُ: عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو دانائی کی بات سنتا ہے مگر (آگے) وہ حصہ بیان کرتا ہے جو اس میں سے برا ہو، اس آدمی کی طرح ہے جو کسی چرواہے کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے چرواہے! مجھے اپنے ریوڑ میں سے ذبح کرنے کے لیے ایک بکری دے دو، چرواہے نے کہا: جاؤ اور ان میں سے جو سب سے عمدہ ہو اسے کان سے پکڑ کر لے لو، چنانچہ وہ گیا اور (ریوڑ کی بہترین بکری چھوڑ کر) رکھوالے کتے کا کان پکڑ لیا۔“
میں کہتا ہوں: علی بن زید بن جدعان ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 304
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان
تخریج حدیث «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4172، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8425، 9007، 10228، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9581»