إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفرائض— وراثت (فرائض) کا بیان۔
باب ميراث الجد باب: دادا کی میراث کا بیان۔
حدیث نمبر: 3048
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا إِسْحَاقُ - يَعْنِي: ابْنَ الطَّبَّاعِ - ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : "أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَدَّ سُدُسَ الْمَالِ مَعَ الْوَلَدِ الذَّكَرِ، وَمَعَ الْأَخِ الْوَاحِدِ النِّصْفَ، وَمَعَ الِاثْنَيْنِ فَصَاعِدًا الثُّلُثَ، وَإِذَا لَمْ يَكُنْ وَارِثٌ غَيْرُهُ فَأَعْطِهِ الْمَالَ كُلَّهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى. ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے میت کے بیٹے کی موجودگی میں دادا کو ترکے کا چھٹا حصہ عطا فرمایا، اور ایک بھائی کی موجودگی میں نصف، اور دو یا اس سے زائد بھائیوں کی موجودگی میں تہائی حصہ عطا فرمایا، اور جب دادا کے سوا کوئی دوسرا وارث نہ ہو تو تمام مال اسے ہی دے دیا کرو۔“ یہ سند عیسیٰ بن ابی عیسیٰ کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔