وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى أَنَّ أَعْيَانَ بَنِي الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ".
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَرِثُ الرَّجُلُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ دُونَ إِخْوَتِهِ لِأَبِيهِ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى : وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا مُعَاذٌ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "الْإِخْوَةُ مِنَ الْأُمِّ لَا يَرِثُونَ دِيَةَ أَخِيهِمْ لِأُمِّهِمْ إِذَا قُتِلَ".سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ حقیقی بھائی (جو ماں اور باپ دونوں کی طرف سے ہوں) ہی ایک دوسرے کے وارث ہوں گے نہ کہ علاتی (صرف باپ کی طرف سے) بھائی“، نیز امام ابو یعلیٰ کی روایت میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شخص اپنے اس بھائی کا جو ماں اور باپ دونوں کی طرف سے ہو، اپنے ان بھائیوں کو چھوڑ کر وارث نہیں بنے گا جو صرف باپ کی طرف سے ہوں“، مزید سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مادری بھائی (اخیافی) اپنے اس مادری بھائی کی دیت (خون بہا) کے وارث نہیں ہوں گے جب اسے قتل کر دیا جائے“۔