حدیث نمبر: 3046
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ : قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَقُولُ: "أَمْرٌ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ وَلَا فِي قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَتَجِدُونَهُ كُلُّهُمْ، فَيَقُولُونَ: مَا هُوَ؟ فَيَقُولُ: مِيرَاثُ الْأُخْتِ مَعَ الْبِنْتِ النِّصْفُ، وَقَدْ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ ) الْآيَةَ".ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک ایسا معاملہ ہے جو نہ کتاب اللہ میں ہے اور نہ ہی رسول اللہ ﷺ کے کسی فیصلے میں، لیکن تم سب اسے (رائج) پاؤ گے۔“ لوگوں نے عرض کیا: ”وہ کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”بیٹی کے ساتھ بہن کے لیے نصف وراثت (کا حصہ مقرر کرنا)، حالانکہ اللہ عزوجل نے تو یہ فرمایا ہے: ﴿إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ﴾ ”اگر کوئی شخص فوت ہو جائے جس کی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو“ (آیت کے آخر تک)۔“