إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الوصايا— وصیتوں کا بیان۔
باب الوصية بالرقيق والتخفيف عنهم باب: غلاموں کے بارے میں وصیت اور ان پر (بوجھ) ہلکا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3015
قَالَ: وَثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَبَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَا يَنْبَغِي لِلرَّجُلِ أَنْ يَلِيَ مَمْلُوكُهُ حَرَّ طَعَامِهِ وَبَرْدَهُ، فَإِذَا حَضَرَ عَزَلَهُ عَنْهُ".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی شخص کے لیے یہ ہرگز زیبا نہیں کہ اس کا غلام اس کے کھانے کی تپش اور اس کی ٹھنڈک کے انتظامات تو خود سنبھالے، لیکن جب کھانا (دسترخوان پر) حاضر ہو جائے تو وہ (مالک) اسے اپنے سے دور کر دے۔“