إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الوصايا— وصیتوں کا بیان۔
باب الوصية بالرقيق والتخفيف عنهم باب: غلاموں کے بارے میں وصیت اور ان پر (بوجھ) ہلکا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3012
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَبَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَرِقَّاءَكُمْ، أَرِقَّاءَكُمْ، أَرِقَّاءَكُمْ، أَرِقَّاءَكُمْ، أَرِقَّاءَكُمْ، أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ، وَاكْسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ، فَإِنْ جَاءُوا بِذَنْبٍ فَلَمْ تُرِيدُوا أَنْ تَعْفُوهُ فَبِيعُوا عِبَادَ اللَّهِ وَلَا تُعَذِّبُوهُمْ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ. ترجمہ
سیدنا یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اپنے زیر دستوں (غلاموں) کا خیال رکھو، اپنے زیر دستوں کا خیال رکھو، اپنے زیر دستوں کا خیال رکھو، اپنے زیر دستوں کا خیال رکھو، اپنے زیر دستوں کا خیال رکھو؛ انہیں وہی کھلاؤ جو تم خود کھاتے ہو اور انہیں وہی پہناؤ جو تم خود پہنتے ہو، پھر اگر وہ کوئی ایسی خطا کر بیٹھیں جسے تم معاف کرنے پر آمادہ نہ ہو تو اللہ کے ان بندوں کو فروخت کر دو لیکن انہیں اذیت و تکلیف نہ دو۔“ یہ سند عاصم بن عبید اللہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔