إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الهبات وفيه عطية الرجل ولده— ہبہ کا بیان، اور اس میں آدمی کا اپنی اولاد کو عطیہ دینے کا ذکر۔
باب ما يجوز من الرجوع في الهبة وما لا يجوز باب: ہبہ میں رجوع کی کون سی صورت جائز ہے اور کون سی ناجائز۔
حدیث نمبر: 2980
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ " فِي رَجُلٍ وَهَبَ وَصِيفَةً فَشَبَّتْ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَرْجِعَ فِيهَا، قَالَ: يَرْجِعُ فِي الْقِيمَةِ عَلَانِيَةً".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے کوئی خادمہ ہبہ کی اور وہ جوان ہوگئی، پھر اس نے وہ ہبہ واپس لینے کا ارادہ کیا، تو آپ نے فرمایا کہ ”وہ اعلانیہ طور پر اس کی قیمت کے ذریعے رجوع کر سکتا ہے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔