إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الهبات وفيه عطية الرجل ولده— ہبہ کا بیان، اور اس میں آدمی کا اپنی اولاد کو عطیہ دینے کا ذکر۔
باب ما يجوز من الرجوع في الهبة وما لا يجوز باب: ہبہ میں رجوع کی کون سی صورت جائز ہے اور کون سی ناجائز۔
حدیث نمبر: 2979
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ "فِي رَجُلٍ وَهَبَ بَهِيمَةً فَوَلَدَتْ، فَأَرَادَ أَنْ يَرْجِعَ فِيهَا، فَقَالَ: يَرْجِعُ فِي قِيمَتِهَا".
هَذَا إِسْنَادٌ مَوْقُوفٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے متعلق روایت ہے جس نے کوئی چوپایہ ہبہ کیا اور پھر اس جانور نے بچہ دے دیا، اب وہ (ہبہ کرنے والا) اپنا ہبہ واپس لینے کا ارادہ کرے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”وہ اس کی اصل قیمت واپس لے گا۔“ یہ سند موقوف ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔