إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المزارعة— مزارعت (بٹائی پر کاشت) کا بیان۔
باب في المزارعة باب: مزارعت کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، قَالَ: "بَعَثَنِي عَمِّي مَعَ غُلَامٍ لَهُ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ فَقَالَ: مَا تَقُولُ فِي الْمُزَارَعَةِ؟ فَقَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَرَى بِهَا بَأْسًا حَتَّى حَدَّثَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فِيهَا حَدِيثًا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بَنِي حَارِثَةَ فَرَأَى زَرْعًا فِي أَرْضِ ظُهَيْرٍ، فَقَالَ: مَا أَحْسَنَ زَرْعَ ظُهَيْرٍ! فَقَالُوا: إِنَّهُ لَيْسَ لِظُهَيْرٍ، قَالَ: أَلَيْسَتْ أَرْضَ ظُهَيْرٍ؟ قَالُوا: بَلَى، وَلَكِنَّهُ زَارَعَ فُلَانًا. قَالَ: فَرُدُّوا عَلَيْهِ نَفَقَتَهُ، وَخُذُوا زَرْعَكُمْ. قَالَ رَافِعٌ: فَأَخَذْنَا زَرْعَنَا، وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ نَفَقَتَهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ابو جعفر خطمی بیان کرتے ہیں کہ میرے چچا نے مجھے اپنے ایک غلام کے ساتھ سعید بن مسیب کی خدمت میں یہ دریافت کرنے کے لیے بھیجا کہ مزارعت (زمین بٹائی پر دینا) کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اسے جائز سمجھتے تھے یہاں تک کہ ان کے سامنے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ بنو حارثہ کے پاس تشریف لائے اور سیدنا ظہیر رضی اللہ عنہ کی زمین میں لہلہاتی کھیتی دیکھ کر فرمایا: ”ظہیر کی کھیتی کتنی بہترین ہے!“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ کھیتی ظہیر کی نہیں ہے، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ زمین ظہیر کی نہیں ہے؟“ انہوں نے عرض کیا کہ جی ہاں زمین تو انہی کی ہے لیکن انہوں نے فلاں شخص کے ساتھ مزارعت کا معاملہ کر رکھا ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس شخص کے اخراجات اسے واپس کر دو اور اپنی کھیتی خود سنبھال لو“۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم نے اپنی کھیتی لے لی اور اس شخص کا خرچہ اسے واپس لوٹا دیا۔ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔