إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المزارعة— مزارعت (بٹائی پر کاشت) کا بیان۔
باب في المزارعة باب: مزارعت کا بیان۔
قَالَ: وَثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ "أَنَّ رَجُلًا كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: هَلْ لَكَ أَنْ أُزَارِعَكَ؟ فَمَا أَخْرَجَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنِكَ. قَالَ: نَعَمْ، حَتَّى أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فَقَالَا: سَلِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ، فَلَمْ يُرْجِعْ إِلَيْهِ شَيْئًا. فَقَالَ لَهُمَا: إِنَّهُ لَمْ يُرْجِعْ إِلَيْهِ شَيْئًا. فَقَالَا لَهُ: انْطَلِقْ، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ حَرَامًا نَهَاكَ عَنْهُ، فَزَارَعَهُ حَتَّى إِذَا اهْتَزَّ زَرْعُهُ - أَوِ اخْضَرَّ - وَكَانَ عَلَى طَرِيقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِهِ يَوْمًا فَقَالَ: لِمَنْ هَذِهِ الْأَرْضُ؟ فَقَالُوا: لِفُلَانٍ زَارَعَ بِهَا فُلَانًا. فَقَالَ: ادْعُهُمَا، فَجَاءَا جَمِيعًا، فَقَالَ لِصَاحِبِ الْأَرْضِ: رُدَّ إِلَى هَذَا مَا أَنْفَقَ فِي أَرْضِكَ، وَلَكَ مَا أَخْرَجَتْ أَرْضُكَ".
لَمْ يُخَرِّجُوهُ بِهَذَا السِّيَاقِ.رفاعہ بن رافع بن خدیج رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کے پاس زمین تھی تو دوسرے شخص نے اس سے کہا: ”کیا آپ کو یہ پسند ہے کہ میں آپ کی زمین میں بٹائی پر کاشتکاری کروں؟ تو اللہ تعالیٰ (زمین سے) جو کچھ بھی پیدا فرمائے گا وہ میرے اور آپ کے درمیان (مشترک) ہوگا۔“ اس نے کہا: ”ہاں، لیکن پہلے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھ لوں۔“ پھر وہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو ان دونوں نے کہا: ”نبی کریم ﷺ سے دریافت کر لو۔“ چنانچہ اس نے آپ ﷺ سے دریافت کیا لیکن آپ ﷺ نے اسے کوئی جواب نہ دیا۔ اس نے ان دونوں (صدیق و فاروق) کو بتایا کہ آپ ﷺ نے کوئی جواب نہیں دیا، تو ان دونوں نے اس سے کہا: ”تم یہ کام کر لو، کیونکہ اگر یہ عمل حرام ہوتا تو آپ ﷺ ضرور تمہیں اس سے منع فرما دیتے۔“ چنانچہ اس نے بٹائی پر کاشتکاری کر لی یہاں تک کہ جب فصل لہلہانے لگی یا سبز ہوگئی تو رسول اللہ ﷺ کا وہاں سے گزر ہوا کیونکہ وہ زمین آپ ﷺ کے راستے پر واقع تھی، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ زمین کس کی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”یہ فلاں کی ہے اور فلاں شخص اس میں بٹائی پر کاشتکاری کر رہا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان دونوں کو بلاؤ۔“ جب وہ دونوں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے زمین کے مالک سے فرمایا: ”اس شخص نے تمہاری زمین میں جو کچھ خرچ کیا ہے وہ اسے واپس لوٹا دو، اور تمہاری زمین نے جو پیداوار دی ہے وہ تمہارے لیے ہے۔“ ائمہ حدیث نے اس روایت کو اس سیاق کے ساتھ نقل نہیں کیا۔