❮
❯
حدیث نمبر: 2885
فِيهِ حَدِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، وَسَيَأْتِي فِي الْفِتَنِ فِي بَابِ مَا كَانَ فِي زَمَنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَحَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ، وَسَيَأْتِي فِي الْأَدَبِ.
عَنْ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَنَّهُ صَالَحَ أَهْلَ خَيْبَرَ عَلَى أَنْ يَعْمَلُوا الْعَمَلَ، فَإِذَا عَمِلُوا فَبَلَغَ فَلَهُمُ الشَّطْرُ وَلَهُ الشَّطْرُ، فَلَمَّا عَمِلُوا وَبَلَغَ أَرْسَلَ ابْنَ رَوَاحَةَ فَخَرَصَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: الَّذِي أَخَذْتَ مِنْهَا أَكْثَرُ مِمَّا أَعْطَيْتَ، قَالَ: فَلَكُمْ مَا أَخَذْتُ وَلِي مَا أَعْطَيْتُ، قَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَوَاتُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
ترجمہ

عمرو رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اہل خیبر کے ساتھ اس شرط پر معاہدہ فرمایا کہ وہ زمین میں محنت و مشقت کریں گے، پھر جب وہ کام کر لیں اور فصل تیار ہو جائے تو اس کا نصف حصہ ان کے لیے ہوگا اور نصف آپ ﷺ کے لیے۔ پس جب انہوں نے کام کیا اور فصل پک کر تیار ہوگئی تو آپ ﷺ نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، جنہوں نے غلے کا تخمینہ لگایا، تو وہ (اہلِ خیبر) کہنے لگے: آپ نے جو حصہ (اپنے لیے) نکالا ہے وہ اس حصے سے زیادہ ہے جو ہمیں دیا ہے۔ اس پر سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (اگر تمہیں ایسا لگتا ہے) تو جو میں نے اپنے لیے لیا ہے وہ تم لے لو اور جو تمہیں دیا ہے وہ مجھے دے دو۔ یہ سن کر انہوں نے کہا: اسی (عدل و انصاف) کی بدولت زمین و آسمان قائم ہیں۔“ اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ مرسلاً روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصلح / حدیث: 2885
درجۂ حدیث محدثین: مرسل صحيح الإسناد
تخریج حدیث «رواه مسدد مرسلا بسند صحيح»