إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب الشرط في البيع وما جاء في البعير الشرود والرد بالعيب باب: بیع میں شرط لگانے، اور بدکے ہوئے اونٹ اور عیب کی وجہ سے (مبیع) واپس کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2824
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ "فِي الرَّجُلِ يَشْتَرِي الْجَارِيَةَ عَلَى أَلَّا يَبِيعَ وَلَا يَهَبَ، قَالَتْ: كَرِهْتُ ذَاكَ، وَكَرِهْتُ الشَّرْطَ". مَوْقُوفٌ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس شخص کے متعلق مروی ہے جو اس شرط پر لونڈی خریدے کہ وہ اسے نہ تو فروخت کرے گا اور نہ ہی کسی کو ہبہ کرے گا، تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں نے اس عمل کو بھی ناپسند کیا ہے اور اس شرط کو بھی ناپسندیدہ سمجھا ہے۔“ یہ روایت موقوف ہے۔