إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب اختلاف المتبايعين وما جاء في بيع الخيار باب: خرید و فروخت کرنے والوں کے باہمی اختلاف، اور بیعِ خیار کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، حَدَّثَنِي مُنْقِذُ بْنُ عَمْرٍو - وَكَانَ رَجُلًا قَدْ أَصَابَتْهُ آمَّةٌ فِي رَأْسِهِ فَكَسَرَتْ لِسَانَهُ، وَكَانَ لَا يَدَعُ عَلَى ذَلِكَ التِّجَارَةَ، فَكَانَ لَا يَزَالُ يُغْبَنُ - فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: "إِذَا أَنْتَ بِعْتَ فَقُلْ: لَا خِلَابَةَ، ثُمَّ أَنْتَ فِي كُلِّ سِلْعَةٍ ابْتَعْتَهَا بِالْخِيَارِ ثَلَاثَ لَيَالٍ، فَإِنْ رَضِيتَ فَأَمْسِكْ، وَإِنْ سَخِطْتَ فَارْدُدْهَا عَلَى صَاحِبِهَا".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِتَدْلِيسِ ابْنِ إِسْحَاقَ، خَرَّجَهُ ابْنُ مَاجَهْ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ مُرْسَلًا.سیدنا منقذ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں سر پر ایک ایسی کاری چوٹ لگی تھی جس نے ان کی زبان کو متاثر کر دیا تھا (جس سے کلام میں لکنت پیدا ہوگئی تھی)، اس کے باوجود وہ تجارت ترک نہیں کرتے تھے اور (اسی کیفیت کی بنا پر) اکثر خرید و فروخت میں دھوکا کھا جاتے تھے، چنانچہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم بیع کرو تو کہہ دیا کرو: «لَا خِلَابَةَ» ”(اس سودے میں) کوئی دھوکا نہیں ہے“، پھر تم جو بھی سامان خریدو گے اس میں تمہیں تین راتوں تک کا اختیارِ فسخ حاصل ہوگا، اگر تم (اس سودے سے) راضی ہو تو اسے روک لو اور اگر ناپسند کرو تو اسے اس کے مالک کو واپس لوٹا دو۔“ یہ اسناد ابنِ اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے، نیز امام ابنِ ماجہ نے اسے محمد بن یحییٰ بن حبان سے مرسلًا روایت کیا ہے۔