إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب الشرط في البيع وما جاء في البعير الشرود والرد بالعيب باب: بیع میں شرط لگانے، اور بدکے ہوئے اونٹ اور عیب کی وجہ سے (مبیع) واپس کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2825
قَالَ: وَثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ "أَنَّ رَجُلًا أَخَذَ مِنِ ابْنِ عُمَرَ أَرْضًا فَاشْتَرَطَ أَلَّا يَجْعَلَ فِيهَا عَذِرَةً، فَقَالَ: إِنَّهُ لَا يُصْلِحُهَا إِلَّا ذَاكَ، قَالَ: إِنْ كَانَ لَا يُصْلِحُهَا إِلَّا ذَاكَ فَدَعْهَا".ترجمہ
ابو محمد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے زمین (کاشت کاری کے لیے) حاصل کی تو آپ رضی اللہ عنہما نے یہ شرط رکھی کہ ”وہ اس میں انسانی فضلہ نہیں ڈالے گا“، اس شخص نے عرض کیا: ”اس زمین کی اصلاح و درستی تو صرف اسی کے ذریعے ممکن ہے“، جس پر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر اس کی اصلاح اسی کے ذریعے ممکن ہے تو پھر تم اس زمین کو چھوڑ دو“۔