إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب الربا باب: سود کا بیان۔
وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ مُرَّةَ أَبُو الْمُعَلَّى، ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الرَّقَاشِيُّ "أَنَّ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ قَدِمَ الْبَصْرَةَ فَجَلَسْنَا إِلَيْهِ فِي الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ، فَقَالَ: أَلَا تَنْهَوْنَ شَيْخَكُمْ هَذَا - يَعْنِي: الْحَسَنَ بْنَ أَبِي الْحَسَنِ - يَزْعُمُ أَنَّ مَا يَتَبَايَعُ الْمُسْلِمُونَ يَدًا بِيَدٍ الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ حَرَامٌ، فَأَنَا أَشْهَدُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَحَلَّهُ.
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَقُلْتُ لَهُ: وَيْحَكَ! أَمَا تَعْلَمُ أَنِّي جَالِسٌ عِنْدَ رَأْسِهِ وَأَنْتَ عِنْدَ رِجْلَيْهِ؟! فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَامَ عَلَيْكَ، فَقُلْتَ: مَا حَاجَتُكَ؟ فَقَالَ: أَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ، فَقُلْتُ: اذْهَبْ فَإِنَّهُ يَزْعُمُ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، فَكَشَفَ عِمَامَتَهُ عَنْ وَجْهِهِ، ثُمَّ جَلَسَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، وَاللَّهِ مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ مَا تَبَايَعَ بِهِ الْمُسْلِمُونَ مِنْ شَيْءٍ يَدًا بِيَدٍ إِلَّا حَلَالٌ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ وَعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ حَفِظَا مِنْ ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَمْ أَحْفَظْ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ".ابو سعید رقاشی سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام عکرمہ جب بصرہ آئے تو ہم مسجدِ جامع میں ان کی مجلس میں حاضر ہوئے، اس موقع پر انہوں نے کہا: ”کیا تم اپنے اس شیخ یعنی حسن بصری کو (ایسی باتیں کرنے سے) روکتے نہیں؟ ان کا گمان ہے کہ مسلمانوں کا نقد بہ نقد چاندی کے بدلے چاندی اور سونے کے بدلے سونے کی بیع کرنا حرام ہے، جبکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے حلال قرار دیا ہے۔“ ابو سعید بیان کرتے ہیں کہ میں نے عکرمہ سے کہا: ”تیرا بھلا ہو! کیا تجھے یاد نہیں کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سرہانے بیٹھا تھا اور تو ان کے قدموں کی جانب بیٹھا تھا؟ اسی دوران ایک شخص آ کر تیرے سامنے کھڑا ہوا، تو نے اس سے پوچھا کہ کیا کام ہے؟ اس نے جواب دیا کہ میں سونے کے بدلے سونے کی بیع کے متعلق سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کرنا چاہتا ہوں، تو تو نے اس سے کہہ دیا کہ چلے جاؤ، ان کا موقف یہ ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں، (یہ سن کر) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے چہرے سے عمامہ ہٹایا، پھر بیٹھ گئے اور فرمایا: «أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ» ”میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں“، اللہ کی قسم! میرا یہی خیال تھا کہ مسلمان آپس میں جو بھی سودا نقد کریں وہ حلال ہی ہے، مگر میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہم سے سنا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے وہ احادیث محفوظ کر رکھی تھیں جو مجھے یاد نہ رہ سکیں، لہٰذا میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں۔“