إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما بين القبر والمنبر روضة وما جاء في فضل الدفن بالبقيع باب: قبر اور منبر کے درمیان (کا حصہ) جنت کا باغ ہے، اور بقیع میں دفن ہونے کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2699
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "مَا بَيْنَ الْقَبْرِ وَالْمِنْبَرِ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”قبرِ انور اور منبر کے درمیانی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔“ اسے امام مسدد رحمہ اللہ نے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔