❮
❯
حدیث نمبر: 2641
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ "أَنَّ أَبَاهُ صَنَعَ لِعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نُزُلًا بِقُدَيْدٍ فَجِيءَ بِثَرِيدٍ عَلَيْهِ ذَلِكَ الْحَجَلُ، فَقَالَ لِلْقَوْمِ: كُلُوا، فَإِنَّمَا أُصِيدَ مِنْ (أَجْلِي). قَالَ: فَقَالَ الْقَوْمُ: هَذَا عَلِيٌّ نَهَانَا عَنِ أَكْلِهِ، فَأَرْسَلَ إِلَى عَلِيٍّ، فَجَاءَ عَلِيٌّ وَإِنَّهُ يَمْسَحُ الْخَبَطَ عَنْ يَدَيْهِ. فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: كُلْهُ. فَقَالَ ..." فَذَكَرَهُ إِلَى أَنْ قَالَ: ثُمَّ قَالَ - أَعْنِي عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - : أَنْشُدُ اللَّهَ - أَوْ: أُذَكِّرُ اللَّهَ - رَجُلًا شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ جَاءَهُ الْأَعْرَابِيُّ بِبَيْضَاتِ نَعَامٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اذْهَبْ بِهِ إِلَى أَهْلِ الْحِلِّ؛ فَإِنَّا قَوْمٌ حُرُمٌ، فَقَامَ قَوْمٌ فَشَهِدُوا، فَقَلَبَ عُثْمَانُ وَرِكَهُ فَدَخَلَ مَنْزِلَهُ، وَقَامَ الْقَوْمُ عَنِ الطَّعَامِ، فَجَاءَ أَهْلُ الْحِلِّ فَأَكَلُوهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ. وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ مُخْتَصَرًا.
ترجمہ

عبداللہ بن حارث سے روایت ہے کہ ان کے والد نے مقامِ قدید میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی مہمانی کے لیے کھانا تیار کیا، پس ثرید لایا گیا جس پر اس چکور کا گوشت تھا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے فرمایا: ”تم کھاؤ، کیونکہ یہ تو میرے لیے شکار کیا گیا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہمیں اس کے کھانے سے منع کرتے ہیں“، تو انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا، پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے جبکہ وہ اپنے ہاتھوں سے (چارے کے لیے جھاڑے گئے) پتوں کی گرد صاف کر رہے تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”آپ اسے کھائیں“، اس پر سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں - یا فرمایا: اللہ کی یاد دلاتا ہوں - جس نے رسول اللہ ﷺ کو اس وقت دیکھا ہو جب ایک دیہاتی آپ ﷺ کے پاس شتر مرغ کے انڈے لے کر آیا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: «اذْهَبْ بِهِ إِلَى أَهْلِ الْحِلِّ؛ فَإِنَّا قَوْمٌ حُرُمٌ» ”اسے غیر محرم لوگوں کے پاس لے جاؤ کیونکہ ہم احرام والے لوگ ہیں““، پس کچھ لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی، اس پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے پہلو بدلا اور اپنے گھر میں داخل ہو گئے، جبکہ باقی لوگ بھی کھانے سے اٹھ گئے، پھر غیر محرم لوگ آئے اور انہوں نے اسے کھا لیا۔ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کی سند علی بن زید بن جدعان کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، جبکہ امام ابو داؤد اور امام نسائی نے اسے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2641
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى وأحمد بن حنبل بسند ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان»