إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب الرفث والفسوق والجدال في الحج وما جاء في الهدي باب: حج میں رفث، فسوق اور جدال کا بیان، اور ہدی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: "بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بُدْنًا. قَالَ شَهْرٌ: فَحَدَّثَنِي الْأَنْصَارِيُّ الَّذِي بَعَثَ مَعَهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبُدْنِ قَالَ: لَمَّا مَضَيْتُ رَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ عَطِبَ بَعْضُهَا كَيْفَ أَصْنَعُ بِهِ؟ قَالَ: انْحَرْهَا ثُمَّ اجْعَلْ خُفَّهَا فِي دَمِهَا وَضَعْهُ عَلَى جَنْبَيْهَا - أَوْ عَلَى صَفْحَتِهَا - وَلَا تَأْكُلْ أَنْتَ وَلَا أَهْلُ رُفَقَتِكَ مِنْهَا شَيْئًا". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ، وَسَيَأْتِي فِي الصَّيْدِ فِي بَابِ ذَبْحِ الْإِبِلِ.ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے ہمراہ ہدی کے کچھ اونٹ روانہ فرمائے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں چلنے لگا تو میں پلٹ کر آپ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کا کیا حکم ہے کہ اگر ان میں سے کوئی اونٹ (راستے میں) نڈھال یا مرنے کے قریب ہو جائے تو میں اس کے ساتھ کیا معاملہ کروں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے ذبح کر دینا، پھر اس کا کھر اس کے خون میں رنگ کر اسے اس کے پہلو — یا فرمایا کہ اس کی گردن کے ایک طرف — پر لگا دینا، اور تم خود اور تمہارے قافلے کا کوئی بھی ساتھی اس میں سے کچھ نہ کھائے۔“ اسے امام مسدد نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔
اس کا ایک شاہد سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جو کتاب الصید کے باب ذبح الابل میں آئے گا۔