إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما جاء في مسجد الخيف والنزول بمنى ورمي الجمار وصفته وقدر الحصى ورمي الرعاء ليلا باب: مسجدِ خیف، منیٰ میں قیام، رمیِ جمار اور اس کے طریقے، کنکریوں کی مقدار، اور چرواہوں کے رات کو رمی کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2598
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُثْمَانَ يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا (حَيَّةَ) يُفْتِي النَّاسَ: "أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِمَا رَمَى بِهِ الرَّجُلُ فِي الْجِمَارِ مِنَ الْحَصَى - يَعْنِي: مِنْ عَدَدِهِ - فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ: فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَقَالَ: صَدَقَ أَبُو حَيَّةَ. وَكَانَ أَبُو حَيَّةَ بَدْرِيًّا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابو حیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لوگوں کو یہ فتویٰ دیتے تھے کہ ”رمی جمار کے دوران ماری جانے والی کنکریوں کی تعداد (میں کمی بیشی ہو جانے) میں کوئی حرج نہیں ہے“، عبد اللہ بن عمرو بن عثمان بیان کرتے ہیں کہ جب اس بات کا تذکرہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابو حیہ رضی اللہ عنہ نے سچ کہا ہے“، اور سیدنا ابو حیہ رضی اللہ عنہ غزوۂ بدر میں شریک ہونے والے جلیل القدر صحابی تھے۔ اس حدیث کو امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔