❮
❯
حدیث نمبر: 2599
وَعَنْ سَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: "نَظَرْنَا إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ النَّفْرِ الْأَوَّلِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا تَقْطُرُ لِحْيَتُهُ مَاءً، فِي يَدِهِ حَصَيَاتٌ، وَفِي حُزَّتِهِ حَصَيَاتٌ، مَاشِيًا يُكَبِّرُ فِي طَرِيقِهِ حَتَّى أَتَى الْجَمْرَةَ الْأُولَى فَرَمَاهَا، حَتَّى انْقَطَعَ مِنْ (فَضَضِ) الْحَصَى حَيْثُ لَا يَنَالُهُ حَصَى مَنْ رَمَى، ثُمَّ دَعَا سَاعَةً، ثُمَّ مَضَى إِلَى الْجَمْرَةِ الْوُسْطَى ثُمَّ الْأُخْرَى". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
ترجمہ

سلمان بن ربیعہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”ہم نے (منیٰ سے) پہلے کوچ کے دن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ ہماری طرف اس حال میں تشریف لائے کہ ان کی داڑھی مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، ان کے ہاتھ میں کچھ کنکریاں تھیں اور کچھ کنکریاں ان کے تہبند کی لپیٹ میں تھیں، وہ پیدل چلتے ہوئے راستے بھر تکبیریں کہہ رہے تھے یہاں تک کہ جمرہ اولیٰ پر پہنچے اور اسے کنکریاں ماریں، وہ کنکریوں کے ڈھیر سے ہٹ کر اس مقام پر کھڑے ہوئے جہاں رمی کرنے والوں کی کنکریاں ان تک نہیں پہنچ سکتی تھیں، پھر انہوں نے کچھ دیر دعا مانگی، اس کے بعد جمرہ وسطیٰ اور پھر آخری جمرہ کی طرف تشریف لے گئے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2599
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ لجهالة حال هارون بن أبي عائشة
تخریج حدیث «المطالب العالية (1256): مسدد عن يحيى عن ابن جريج عن هارون بن أبي عائشة عن عدي بن عدي الكندي عن سلمان بن ربيعة؛ قال المحقق: رجاله ثقات غير هارون، ذكره ابن أبي حاتم ولم يذكر فيه جرحًا ولا تعديلًا»