❮
❯
حدیث نمبر: 2580
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَنْ "أَدْرَكَ عَرَفَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ فَاتَهُ عَرَفَةُ فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى وَلَفْظُهُ: "مَنْ أَدْرَكَ لَيْلَةَ النَّحْرِ مِنَ الْحَاجِّ فَوَقَفَ بِجِبَالِ عَرَفَةَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْ عَرَفَةَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ فَلْيَأْتِ الْبَيْتَ فَلْيَطُفْ بِهِ سَبْعًا، وَيَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا، ثُمَّ لْيَحْلِقْ أَوْ لِيُقَصِّرْ إِنْ شَاءَ، وَإِنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَنْحَرْهُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ وَسَعْيِهِ فَلْيَحْلِقْ أَوْ لِيُقَصِّرْ، ثُمَّ لْيَرْجِعْ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِنْ أَدْرَكَهُ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ فَلْيَحُجَّ إِنِ اسْتَطَاعَ، وَلْيُهْدِ فِي حَجِّهِ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا فَلْيَصُمْ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةً إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ ".
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس نے عرفہ کا وقوف پا لیا، اس نے حج پا لیا اور جس سے عرفہ کا وقوف رہ گیا، اس کا حج فوت ہو گیا“، اسے امام مسدد نے بسندِ صحیح موقوفاً روایت کیا ہے، نیز امام بیہقی نے السنن الکبریٰ میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”حجاج میں سے جو شخص قربانی کی رات طلوعِ فجر سے پہلے میدانِ عرفات پہنچ کر وقوف کر لے، اس نے یقیناً حج کو پا لیا، اور جو فجر طلوع ہونے سے پہلے عرفہ نہ پہنچ سکے، اس کا حج فوت ہو گیا، پس اسے چاہیے کہ وہ بیت اللہ آ کر سات مرتبہ اس کا طواف کرے اور صفا و مروہ کے درمیان سات چکر سعی کرے، پھر اگر چاہے تو سر منڈوائے یا بال کتروائے، اور اگر اس کے ساتھ قربانی کا جانور ہو تو اسے سر منڈوانے سے پہلے ذبح کرے، پھر جب اپنے طواف اور سعی سے فارغ ہو جائے تو سر منڈوائے یا بال چھوٹے کروائے اور پھر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ جائے، پھر اگر اگلے سال حج کی استطاعت پائے تو حج کرے اور اس میں قربانی پیش کرے، لیکن اگر اسے قربانی میسر نہ ہو تو وہ حج کے ایام میں تین دن اور اپنے گھر واپسی پر سات روزے رکھے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2580
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه مسدد موقوفا بسند صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2975، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1»