إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب الرواح إلى منى والصلاة فيها ثم عرفة والإياب منها وما يقال في ليلة عرفة باب: منیٰ کی طرف جانے اور وہاں نماز پڑھنے، پھر عرفہ (جانے) اور وہاں سے واپسی، اور عرفہ کی رات کیا کہا جائے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 2570
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "لَمَّا أَفَاضَ الرَّسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ أَوْضَعَ النَّاسُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيًا فَنَادَى: إِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِإِيضَاعِ الْخَيْلِ وَلَا الرِّكَابِ. قَالَ: فَمَا رَأَيْتُ رَافِعَةً يَدَهَا عَادِيَةً حَتَّى أَتَى جَمْعًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ. ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ عرفات سے (مزدلفہ کی طرف) لوٹے تو لوگ اپنی سواریاں تیز دوڑانے لگے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ایک منادی کو حکم دیا تو اس نے پکار کر کہا: ”بیشک نیکی گھوڑوں اور اونٹوں کو (اس طرح) تیز دوڑانے کا نام نہیں ہے“، (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) فرمایا: پھر میں نے کسی سواری کو (تیزی کے سبب) اپنے اگلے پاؤں اٹھا کر دوڑتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ ﷺ مزدلفہ پہنچ گئے“، اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔