❮
❯
حدیث نمبر: 253
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْقَصْدُ فِي السُّنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الِاجْتِهَادِ فِي الْبِدْعَةِ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ الْحَاكِمُ مَوْقُوفًا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ عَلَى شَرْطِهِمَا.
ترجمہ

عبدالرحمٰن بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سنت کی اتباع میں میانہ روی اختیار کرنا بدعت میں انتہاء درجے کی محنت و مشقت کرنے سے کہیں بہتر ہے۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام حاکم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موقوفاً روایت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس کی سند شیخین (امام بخاری و امام مسلم) کی شرائط پر صحیح ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 253
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف مرفوعًا؛ والصحيح وقفه على ابن مسعود