إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب اتباع كتاب الله عز وجل وسنة سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم في كل شيء والخلفاء الراشدين بعده وترك الابتداع باب: ہر معاملے میں کتاب اللہ عزوجل، ہمارے سردار محمد ﷺ کی سنت اور آپ ﷺ کے بعد خلفائے راشدین کی پیروی اور بدعت ترک کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 254
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ أَبُو عُبْيَدَةَ، حَدَّثَنِي مَهْدِيُّ بْنُ أَبِي مَهْدِيٍّ، عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " مَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِنْ عَامٍ إِلَّا أَحْدَثُوا فِيهِ بِدْعَةً وَأَمَاتُوا فِيهِ سُنَّةً، حَتَّى تَحْيَا الْبِدَعُ وَتَمُوتَ السُّنَنُ " هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ. ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”لوگوں پر کوئی بھی ایسا سال نہیں گزرتا مگر وہ اس میں ایک نئی بدعت ایجاد کر لیتے ہیں اور ایک سنت کو مٹا دیتے ہیں، یہاں تک کہ بدعتیں زندہ ہو جاتی ہیں اور سنتیں دم توڑ دیتی ہیں۔“
یہ اسناد عبدالمؤمن کے مجہول ہونے کے باعث ضعیف ہے۔